میمونہؓ بنت حارث سے روایت ہے

تحریر: مولانا عبدالغفار حسن عمرپوری

246۔”میمونہؓ بنت حارث سے روایت ہے کہ انہوں نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک لونڈی آزاد کی۔ پھر اس کا ذکر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا۔ آپ نے فرمایا: اگر تو اپنے ماموں کو یہ لنڈی دے دیتی تو تیرے بڑے اجر کا باعث ہوتا۔

“ تشریح: یعنی صدقہ اپنی جگہ اچھی عبادت ہے لیکن اس صدقہ سے مستحق خویش و اقارب فائدہ اٹھائیں تو اس طرح دہرا ثواب ہے۔ یعنی ایک ثواب صدقہ کی بنا پر اور دوسرا صلہ رحمی کی وجہ سے۔

کمزوروں سے حسن سلوک

247۔ ”حضرت جابرؓ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ تین باتیں ایسی ہیں کہ جس میں وہ پانی جائیں، اللہ اس کی موت کو آسمان بنا دیتا ہے اور اسے جنت میں داخل کرتا ہے کمزوروں سے نرمی، والدین سے محبت و شفقت غلاموں سے حسن سلوک۔

اسلام ہر شخص کو شخصی راز داری کا حق عطا کرتا ہے

مرتبہ: عظمان عمر

اسلام ہر شخص کو شخصی راز داری کا حق عطا کرتا ہے۔ حضور اکرم نے دوسروں کے شخصی اور ذاتی معاملات کی بلا وجہ کھوج لگانے سے منع فرمایا ہے۔ آپ کا یہ حکم قرانی تعلیم کا مظہر تھا۔ ایک دوسرے کے خفیہ اور شخصی معاملات میں عدم مداخلت کی تعلیم فرما کر آپ نے ہر فرد معاشرہ کو شخصی رازداری کا حق عطا کر دیا۔ کیونکہ وہ معاشرہ