تم اللہ کی خاطر لڑتے ہو۔ اللہ کے دین کی سربلندی تمہارا مقصود ہے۔ اس لیے لڑنے سے مت گھبراﺅ۔

رسول نے فرمایا کہ جب تمہارا مقابلہ د شمن سے ہو تو مسلمان کی طرح خوف سے بے پروا ہو کر لڑو۔ اپنی جنگی تنظیم اچھی طرح سے کرو اور اپنے جھنڈے د لیر ہو کر بلند رکھو۔ اور ہمیشہ اپنے امیر کی اطاعت کرو۔ د شمن کے سامنے ہتھیار ڈالو نہ ہی

پیٹھ دکھاﺅ۔ تم اللہ کی خاطر لڑتے ہو۔ اللہ کے دین کی سربلندی تمہارا مقصود ہے۔ اس لیے لڑنے سے مت گھبراﺅ۔ دشمن کی تعداد سے نہ خائف ہو ۔ اللہ فتح دے تو ناشکری نہ کرو۔ اور ہتھیار ڈالنے والوں کے خون سے ہرگز اپنی تلوار کو رنگین کرو نہ ہی بچوں، بوڑھوں اور عورتوں پر ہاتھ اٹھاﺅ۔ کھجوریا دوسرے پھلدار درخت کا ٹونہ ہی د شمن کے گھر جلاﺅ۔ صرف وہی کچھ لو جس کی ضرورت ہو۔ کبھی بربادی نہ کرو۔ دشمن کے شہروں پر قبضہ کر لو اور دشمن کو پناہ دینے والوں کو تباہ کر د و۔ قیدیوں اور دوسرے رحم کی بھیک مانگنے والوں پر رحم کرو۔ اس طرح خدا تم پر رحم کریگا مگر مغرور اور باغی کو کچل دو اور ان کو بھی جو اپنے معاہدوں کو توڑ دیتے ہیں۔ دشمن کے ساتھ اپنے عہد میں ہرگز غداری یا د روغ کو جگہ نہ د و۔ ہر بات میں وفاداری، صداقت اور شرافت کا ثبوبت د و۔ عہد کا پاس کرو۔ راہب کو چھیڑو نہ ہی اس کے مسکن کو تباہ کرو مگر جو تمہاری عاید کی ہوئی شرطوں سے انحراف کرئے، اسے قتل کر دو۔

(الحدیث)